خبروں میں آتا ہے کہ مالی سے ایک اسلام پسند امیگرنٹ جس کا نام کولی بالی ہے، نے فرانس میں ایک اور یہودی ادارئے پر حملہ کیا ہے ۔ سب سے پہلے ایک ایمڈی کولی بالی نے 9 جنوری کو پیرس میں کوشر سٹور پر چار یہودیوں کا قتل کیا ؛ اس دوسرئے نے کل تین فوجیوں کو زخمی کیا جو کہ نائس میں یہودی کیمونٹی سنٹر کی حفاظت پر مامور تھے۔
20 حنوری کو دو فوجی برسلز یہودی میوزیم کے باہر کھڑئے تھے جہاں ایک اسلام پسند نے مئی 2014 ء کو چار لوگوں کو ہلاک کر دیا۔ |
پولیس بتاتی ہے کہ، موسی کولی بالی جو کہ لگ بھگ 30 سال کا ہے، جس کے ریکارڈ میں چوری اور تشدد شامل ہے، اور ظاہری طور پر ایمڈی سے تعلق نہیں رکھتا ، اس نے بیگ میں سے 8 انچ لمبا چاقو نکالا، ایک فوجی کو تھوڑی، ایک کو گال، اور ایک کو بازو پر سے زخمی کر دیا ۔
اتفاق سے ، اس حملے سے چار گھنٹے پہلے ہی میں نائس سے ہو کر گیا تھا۔ فرانس اور بیلجئیم کے پار دس شہروں میں مسلم اکثریت والے علاقوں کے دورئے کے دوران چند دن پہلے ہی میں اس یہودی مرکز کے پاس گزرا تھا۔ ان لوگوں کا سفر بار بار مجھے بھاری اسلحے سے لیس فوجیوں کے قریب لے کر آیاجو کہ یہودی ادارئے کی حفاطت کر رہے تھے اور جو مجھ پر ان کی موجودگی کے بہت سے مشکوک نتائج کے اثرات کو مرتب کر رہے تھے۔
- وہ فوجی ہیں، پولیس نہیں ، اور اتنے تربیت یافتہ نہیں کہ جو گلی کے مسائل کے متعلق محتاط رہیں ۔
- ان کے اسمارٹ فونز یا خوبصورت لڑکیوں کے گزرنے کی وجہ سے ان کی توجہ ہٹ جاتی ہے۔
- انھوں نے اپنی حملہ آور رائفلیں اپنے جسم کے گرد باندھی ہوتی ہیں جو کہ انھیں کسی ایک کے لیے جو کہ ڈرائیوینگ کر رہا ہوتا ہے اور ان پر شوٹنگ کے لیے انھیں غیر محفوظ چھوڑ دیتی ہیں۔
- جیسے کہ آج کے حملے سے اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ، ظاہری حفاظت جس کی وہ نمائش کرتے ہیں درحقیقت وہ اسلام پسندوں اور دیگر یہود دشمنوں کو فروغ دئے رہی ہے۔
- انھیں صرف ایک ماہ قبل ہائپر کیچر کے حملے کے بعد عارضی طور پر یہودی ادارئے میں تعینات کیا گیا تھا اور اس سے طویل عرصے پہلے وہ چھٹی پر تھے ۔
- وہ صرف ادارئے کو خود سے محفوظ رکھ سکتے ہیں نہ کہ ان لوگوں سے جو آتے ہیں اور ان کے پاس جاتے ہیں، جو کہ مستقل ہمیشہ کی طرح خطرئے سے دوچار رہتے ہیں۔
30 حنوری کو، مارسیلی میں دو فوجی ایک بہت بڑئے یہودی عبادت گاہ کے پاس کھڑئے ہیں۔ |
مختصر یہ کہ، فوجی بالکل بد حواس ہو کر بیٹھتے ہیں جن کی تعیناتی یہودی کمیونٹی کی حفاظت یا اسلام پر تشدد کے وسیع تر مسئلے کو حل کرنے کے لیے ناکافی ہے۔ لیکن یہ جذباتی طور پر مطمئن کرنے کے لیے ایک " سیکورٹی تھیٹر " کی ایک اور مثال پیش کرتی ہے جو کہ عارضی طور پر ہر کسی کو کچھ کرنے کے لیے ایک تعمیری احساس مہیا کرتا ہے۔
اس کے برعکس، فرانس میں، مؤنٹپلائیر کے کابلا سنٹر کو، یکم فروری کو باظاہر طور پرکوئی تحفظ نہیں دیا گیا۔ |
ایک حقیقی حل کے لیے مزید گہرئے اور طویل رینج پر مشتمل اقدامات کی ضرورت ہے جو کہ قومی تشخص، امیگریشن پالیسی، انٹیگریشن کوشیش، جو کہ مؤثر پولیس سے متعلقہ ہو۔
مسٹر ڈینیل پاپئز میڈل ایسٹ کے صدر ہیں اور تمام حقوق محفوظ ہیں۔