چھ سال کے دوران با حثیت صدر، پہلی دفعہ، براک اوبامہ نے 4 فروری کو بند دروازوں کے پیچھے خصوصی ملکی گروپ کے ساتھ تقریبا ایک گھنٹہ ملاقات کی ۔ انھوں نے اکتا دینے والے موضوعات کا احاطہ کیا، جس کا فیصلہ سرکاری دستاویزات ، اکاؤنٹس ، شرکاء کی طرف سے، اور نیوز رپوٹر کی طرف سے کیا گیا تھا،
مہمانوں کی فہرست کے بارئے میں کیا خیال ہے؟ اس میں حیرت انگیز طور پر غیر متاثر کن اور مختلف قسم کے باشعور عالم و فاضل افراد کا مجموعہ شامل تھا جس میں بہت کم اونچے طبقے سے تعلق رکھتے تھے:
- ڈایا گو ارنیسبا، مجموعی تالیف
- بلقیس عبد القادر، انڈیانا سٹیٹ یونیورسٹی
- اظہر عزیز، شمالی امریکہ کی اسلامک سوسائٹی
- مایا بیری ، عرب – امریکہ انسٹیوٹ
- Hoda Elshishtawy مسلم پبلیک افیرز کونسل
- راحت حسین، امریکہ کی عالمی مسلم ایسوسی ایشن
- شرمن جیکسن ، جنوبی کیلی فورنیا یونیورسٹی
- فرحان خیرا، مسلم وکلاء
- فرحان لطیف پالیسی اور تفہیم کا انسی ٹیوٹ
- محمد مجید ایڈمنز سنٹر
- ہارون مختار زادہ ویبس
- کامیلہ مومن رشاد، پنسلوانیا کی یونیورسٹی
- دین عبید اللہ، ریڈیو کا میزبان
عرشیہ وحید امریکی مسلم ہیلتھ پروفیشنل
ان شرکاء کے بارئے میں کچھ خیالات :
ایسا شائد ہی کہنے کی ضرورت ہے ، لیکن پھر بھی میں یہ کہوں گا: کہ تقریبا تمام مہمان ہی اسلام پسند تھے جب کہ کسی ایک بھی اسلام مخالف کی طرف سے اس میں رکاوٹ نہیں ڈالی گی ۔
عرب – امریکی انسی ٹیوٹ تنظیموں میں سے ایک کی نمائندگی کی گی یہاں تک کہ وہ بھی مسلم نہیں ہے۔ |
آٹھ شرکاء تنظیموں سے وابستہ ہیں، اگرچہ کہ ان میں ایک ، عرب امریکی انسیٹیوٹ اسلامی نہیں ہے، بلکہ نسلیاتی ہے ۔ کیا وائٹ ہاؤس کے عملے کو یہ نہیں پتہ چل سکا کہ تمام عرب والے مسلمان نہیں ہیں، اور خاص طور پر تمام عرب امریکی نہیں ہیں؟
چھ شرکاہ مختلف پیشوں سے تعلق رکھتے ہیں: ایک باسکٹ بال کا کوچ ( عبد – القادر ) ، ایک پروفیسر ( جیکسن ) ، ایک امام ( مجید )، ایک تاجر ( مختار زادہ ) ، ایک "مزاحیہ اداکار" (عبید اللہ ) ، اور ایک یونیورسٹی پادری ( رشاد ) ۔ بامشکل ہی ان لوگوں کا " رہنماؤں " کا گروپ کہا جا سکتا ہے۔
ایک شکستہ رو آواز میں وائٹ ہاؤس کے فیصلے کی نوعیت کے لحاط سے ایک متنازعہ میٹینگ جو کہ غالبا قابل ذکر مذہبی شخصیات جیسے کہ زید شاکر، سراج وہاج، یا حمزہ یوسف کی عدم موجودگی کی وضاحت کرتا ہے۔ یہ مسلم – امریکی ادارتی لائف سے نہاد عواد یا لوئس فرح خان جیسے بڑئے ناموں کی غیر موجودگی کی بھی وضاحت کرتی ہے ۔
اس فہرست میں بہت سی حیرت انگیز چیزیں موجود ہیں : دو غریب اہلکار اور تالیف کی نمائندگی کرتے ہیں۔ مشہور و معروف کریم عبد المجید یا حکیم اولیحیون کی بجائے گمنام بلقیس عبد القادر نے باسکٹ بال کی نمائندگی کی ۔ اور محمد علی ، فاروق ال باز، عمر شریف، McCoy Tyner اور احمد ایچ زیوالی جیسے مسلم امریکی ستارئے کہاں ہیں؟
بلقیس عبد القادر مسلم – امریکی رہنماء ۔ |
امریکہ اسلام تعلقات کونسل (CAIR) نے نہیں بلکہ MPAC نے اس کو کٹ کیا ؛ بعد میں آنے والے اضطراب کی حالت میں آگئے، خاص طور پر جیسے کہ یہ دوبئی دہشت گردی کی فہرست میں سے نکلنے کے لیے امریکی حکومت کی جانب سے مدد کی توقع کر رہا ہیں۔ یا جو ایک زیادہ جارحانہ اسلام پسند کی بجائے ٹیمر اسلام پسند کو ترجیح دینے کے نمونے پر فٹ بیٹھتا ہے۔ ISNA اور شمالی امریکہ کی اسلامی سرکل کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔
آخر میں یہ میٹینگ ایک پرو – فورما کی طرح نمودار ہوئی جو کہ " متشدد انتہاء پسندی کے انسداد کے لیے سربراہی کانفرس " کے لیے سیاسی تیاریوں کا حصّہ تھا جو کہ 18 فروری کو وائٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی ۔ صدر نے اپنے اسلام پسند حلقے کے درمیان ثابت قدم ہرنے کا یقین دلوانے کے لیے ایک گھنٹہ لگایا۔
مسٹر ڈینیل پاپئز میڈل ایسٹ کے صدر ہیں اور تمام حقوق محفوظ ہیں۔