گذشتہ اتوار کے دن ، چارلی ہیبڈ میگزین اور کوشر مارکیٹ میں قتل عام کے خلاف، نکالی جانے والی یک جہتی ریلی کو فرانس حکومت نے سپانسر کیا جس کی خاصیت یہ تھی کہ اس میں غیر ملکی رہنماؤں اور تمام ملکی سیاسی جماعتوں کی ایک سرنی " ایک مقدس یونین " میں ایک ساتھ شامل ہوئی۔
تمام سیاسی پارٹیاں اس میں موجود تھیں سوائے ایک کے ۔۔۔۔۔ نیشنل فرنٹ ( این- ایف ) جس کی سربراہی میرائن لی پن نے کی باظاہر طور پر اس کو اس لیے نکال دیا گیا کیونکہ اسے " ری پبلیکن اقتدار " کی رکنیت حاصل نہیں تھی۔ حقیقت میں، اس پر پابندی عائد کی گی تھی کیونکہ وہ تمام فرانسیسی پارٹیوں میں منفرد تھی، یہ امیگریشن کی مخالفت کرتی ہے؛ اور دیگر سیاست دان اس بات سے خوف زدہ ہیں کہ این- ایف کو قتل عام کے نتیجے میں فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ اس طرح حکومت نے کل سکیولر ازم کے حامی ریپوسٹ لیک کی تنظیم کو مظاہرہ کرنے سے روک دیا جو کہ " اسلام کو باہر نکالنے " کا مطالبہ کر رہے تھے۔
پیرس حملوں نے میرائن لی پن کو فرانسیسی صدر سے ملاقات کرنے کی اجازت دی لیکن پریڈ میں مارچ کے لیے نہیں |
ریاست ہائے متحدہ، میں ریپبلیکن پارٹی کے مرکز میں، اگرچہ کہ آزاد پسندی کے رحجانات کے ساتھ میں بذات خود ایک کلاسیک لبرل ہوں، میں نے نیشنل فرنٹ اور دیگر بہت سی پارٹیوں جو کہ حق کے لیے، بدنام ہیں، کے طاقتور ہونے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ یہاں یہ پیش کیا گیا ہے ، کہ ایسا کیوں ہے:
یہ بات تصدیق شدہ ہے، کہ بعض یورپی ریاستیں در حقیقت فسطائی خصوصیات رکھتیں ہیں خاص طور پر یونان میں گولڈن ڈان اور ہنگری میں جوبک۔ جو کہ در حقیقت عوامی پسند اور باغی ہیں، جو کہ اکثر اوقات اقتصادی پروگرام خصوصی طور پر بہبودی ریاست کے حوالے سے، بدنام ہو چکیں ہیں۔ وہ تخلیقی طور پر اعتدال پسند ہیں جدید امتزاج کو تشکیل دئے رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی پالیسیوں اور اس کے حامیوں دونوں کو دائیں اور بائیں دونوں طرف کھینچ سکتے ہیں۔ وہ ایک قوم کے دباؤ کے تحت صحت مندانہ معمول کے مطابق ، جائز اور تعمیری ردعمل کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ لوگوں کے ذہنی خیالات پر بھی خطاب کرتے ہیں۔
یورپی یونین : کچھ ديگر یونانی عوامیت پسندی کے بارئے میں اپنے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں۔ |
مثال کے طور پر تازہ ترین مظالم کی صورت، معمول کے مطابق لی پین ، ہی صرف ایک فرانسیسی رہنماء تھا جو دلیری سے باہر آیا اور اس کی وجوہات تلاش کیں : " ہم ایک نظریے کے لیے لڑ رہے ہیں، جو کہ اسلامی بنیاد پرستی کے بارئے میں ہے۔" اس کے برعکس صدر فرینکوس ہولینڈ نے بہت دیدہ دلیری سے جھوٹ بولا : کہ وہ لوگ جو ان کاروائیوں کا ارتکاب کر رہے ہیں، یہ مذہبی جنون رکھنے والے، ان کا مسلمان عقیدئے سے کوئی تعلق نہیں (ان کے وزیراعظم مینول والز ہیں ۔"نے تھوڑا سا بہتر کیا : " ہم انتہاء پسند اسلام کے خلاف ۔۔۔۔۔ جنگ کریں گے۔")
فرانس میں این- ایف کے علاوہ ، اس طرح کی اور جماعتیں برطانیہ آزادی پارٹی، سوئس پیپلز پارٹی، آسٹریلیا کی فريڈم پارٹی، جرمنی کے لیے متبادل، ڈینش پیپلو پارٹی، پروگریس پارٹی ( ناروئے)، سویڈن ڈیموکریٹس، فائنس پارٹی، اور – پیک کی قیادت – فریڈم کے لیے پارٹی ( ہالینڈ ) جس کی بنیاد گریٹ اور وایلڈرز نے رکھی، جن کو میں یورپ کا اہم ترین سیاستدان سمجھتا ہوں۔
پیگیڈا نے جرمنی میں بڑئے بڑئے مظاہروں کا انعقاد کیا ، خاص طور پر ڈریسڈن میں۔ |
میرئے اس ایجنڈئے میں دو خدشات سرفہرست ہیں : یورپی یونین اور اسلام ازم۔ یورپی یونین مختلف وجوہات کے لیے منفی درعمل کو جنم دیتا ہے – برطانیہ کو باہر نکالنا چاہتے ہیں، جرمنیوں کو دوسروں پر کم انحصار کرنا چاہیے، یونانیوں کو کم سادگی چاہیے: یہ تمام ایک بالائے اقوام تجربے کی طرف سے مظلومیت محسوس کرتے ہیں جو کہ یہ پاک دامنی یورپین کوئلہ اور سٹیل کیمیونٹی کے طور پر 1951 ء میں شروع ہوئی۔ صرف یورپی یونین کے بیوروکریٹس اور امیر ترین لوگ، روزمرہ کی زندگی کے حقائق سے نظر چراتے ہیں، اس بات پر بحث کرتے ہیں کہ تمام حالات بہتر ہیں۔
اسلام پسندی پر، پورئے یورپ بھر میں ایک جیسا ہی جواب ہے۔ سپین سے لے کر نارؤئے تک کوئی ایک بہت زیادہ امیگریشن، بہت زیادہ رہائشوں، بہت زیادہ سماجی وبائی امراض، بہت زیادہ اسلامی بالادستی ، بہت زیادہ شریعت،اسلامی قانون )، اوربہت زیادہ تشدد کے بارئے میں سنتا ہے۔ یورپیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ اسلام پسندی سے خوف زدہ ہیں، اپنے روایتی ثقافت کے نقصان پر غمزدہ ہیں، اور اپنے بچوں کے مستقبل کے بارئے میں پریشان ہیں۔
وراثتی پارٹیاں ، میڈیا، اور ماہرین تعلیم ان پارٹیوں کو ایک حد سے باہر رکھنے کے لیے ان کے خلاف بدنامی اور پسماندگی اور سماجی بائیکاٹ جیسی مہم میں مصروف عمل ہیں ، جیسے کہ وہ انھیں نئے نازیوں کے طور پر دیکھتے ہیں۔ یہ خطرناک اور بے کار کی باتیں ہیں۔ خطرناک اس لیے کیونکہ ، یہ تسلیم کرنے اور احترام کی تردید کرتے ہیں، ان جماعتوں کے ارکان میں انتہاء پسندی اور تشدد کے ذریعے خود کو اظہار کرنے کا امکان بھی بہت زیادہ بڑھ جائے گا۔ لاحاصل اس لیے کیونکہ ان کے لشکر کی تعداد سنگدلی کے لحاظ سے عروج پر ہے۔ مثال کے طور پر سویڈن ڈیموکریٹس کے گذشتہ چار انتخابات میں سے ہر ایک میں ان کی حمایت دوگنی ہو گی۔ سرؤئے کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ لی پین اور ویلڈرز اپنے اپنے ملکوں میں انتخابات کی قیادت کر رہے ہیں۔ اگر وہ مسلسل نئے حمایتی حاصل کرنے میں کامیاب رہتے ہیں، تو ایک طویل عرصے سے پہلے ہی بہت سے لوگ یورپی ممالک میں ایک اہم آواز بن جائیں گے۔ نام پکارنے اور کام کرنے پر ممانعت کی بجائے یہ زیادہ بہتر ہو گا کہ قائم شدہ اداروں کی عوامی جماعتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، اور مکمل طور پر سیاسی عمل میں شرکت کرنی چاہیے۔ اگرچہ کہ یہ زیادہ بے قاعدگی ، کچھ پاگل پن کے ساتھ اور ناقابل منظور عناصر کی طرف مائل کر دیتا ہے،وہ سیکھ لیتے ہیں جیسے ہی وہ جاتے ہیں، بے ٹھکانہ ہو کر وہ زیادہ قابل بھروسہ ہو جاتے ہیں۔ جی ہاں، ان میں سے کئی ایک مشکوک پس منطر رکھتے ہیں – لیکن پھر بھی فرانس ، جرمنی اور سویڈن جیسے ممالک میں ایسی جماعتیں بہت طویل عرصے سے قائم ہیں اور کام کر رہیں ہیں۔ چاہے باغیوں کا خیر مقدم کیا جائے یا نہ کیا جائے وہ آرہے ہیں۔ اگر وہ اپنے متوقع کردار کو محسوس کرتے ہوئے تذلیل نہ کریں بلکہ اسٹیبلشمنٹ سے تعاون کریں تو تمام متعلقہ افراد کے لیے مستقبل بہتر ہو گا۔ وہ تواضع اور عزت و احترام کے حق دار ہونگے۔
مسٹر ڈینیل پاپئز میڈل ایسٹ کے صدر ہیں اور تمام حقوق محفوظ ہیں۔