شامی باغیوں کی مدد کرتے ہوئے۔
کیا ترکی یو – ایس شامی باغیوں کو ہتھیاروں سے لیس کرنے اور ان کی تربیت سے متعلق سنگین معاہدہ کرئے گا۔
نہیں دونوں اطراف صرف تعاون کرنے کا ڈرامہ کر رہے ہیں۔
کیا انقرہ واشنگٹن پر اعتماد کرتی ہے؟
شام کے معاملے پر نہیں۔
کیا آپ ترکی یا امریکی پوزیشن کے بارئے میں اپوزیشن کی مدد کرنے کے بارئے میں زیادہ ہمدرد ہیں؟
شائد حیرت کی بات ہے، کہ میں اس پر واشنگٹن کی نسبت انقرہ سے زیادہ متفق ہوں۔ بیرونی امداد نہ صرف آئی- ایس- آئی- ایس سے لڑنے کے لیے ہونی چاہیے بلکہ دمشق کی حکومت ، اس کے حزب اللہ اتحادی ، اور اس کے ایرانی سر پرستوں کے ساتھ بھی۔
کیا امریکی حکومت شام اور عراق میں امریکیوں کو " فوجیوں کی حکومت " کی سروسز دینے کے لیے تیار ہیں؟
یقینی طور پر نہیں۔ افغان اور عراقیوں کے تجربات ابھی تک تازہ ہیں اور ان کی یادیں امریکی عوام کے لیے بہت ناخوشگوار ہیں۔ اس کے ساتھ ، عراق میں امریکی فرج کی موجودگی کی مخالفت کرنے کی وجہ سے براک اوبامہ کے اقتدار میں نمایاں اضافہ ہوا۔ میں بھی زمینی افواج کو داخل کرنے کے خلاف ہوں ، کیونکہ شام کی خانہ جنگی ہماری جنگ نہیں ہے۔ جیسے کہ میں نے لکھا ہے ، کہ امریکی آئین میں ایسا کچھ نہیں لکھا ہوا کہ ہمیں غیر ملکی تنازعات میں داخل اندازی کرنے کی ضرورت ہے۔
ترکی سیاست۔
پارلیمینٹ کو چلانے کے لیے اینٹیلیجینس چیف ہاکن فیدان کے استعفی کا تجزیہ کس طرح کر سکتے ہیں؟
میں متضاد جائزوں کو دیکھ چکا ہوں: کہ فیدان نے یہ قدم اس لیے اٹھایا کیونکہ وہ ترکی کے اگلے وزیراعظم کے لیے صدر ریسیپ طیب ایردوگان کے پسندیدہ امیدوار ہیں یا وزیراعظم داؤد اولو نے اسے صدر سے " چھپا کر " رکھا تاکہ وہ ان کی اگلی کابینہ میں مدد کر سکے یہ بعد والی بات مجھے زیادہ سمجھ میں آتی ہے ۔
ہاکن فیدان ترکی کی خفیہ ایجنسی ایم – آئی – ٹی کے سابق سربراہ۔ |
کیا آپ کو لگتا ہے کہ داؤداولو ایردوگان کے حکومتی تسلط کے خلاف بغاوت کرئے گا؟
یہ بات واضح ہے کہ یہ اس کے لیے ایک طمع ہے، اگر صرف اسی وجہ سے صدر کی بجائے، وزیراعظم کو ترکی جمہوریہ کا سربراہ سمجھا جاتا ہے لیکن میں ایسا نہیں سمجھتا کہ داؤد اولو اتنا طاقت ور ہے کہ وہ ایردوگان سے انحراف کرئے۔ آخر میں وہ، اپنے مالک کی مرضی کے مطابق عمل کرئے گا۔
کیا آپ کو ایسا لگتا ہے کہ ایردوگان اپنی خواہش کے مطابق جون میں ہونے والے الیکشن میں صدارتی نظام کو قائم کرنے کے لیے ایک کافی بڑی تعداد میں ووٹ حاصل کرئے گا؟
جی ہاں۔ کسی حد تک، کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اپنے حلقے انتخاب کو کیسے متاثر کرنا ہے ۔ اور کسی حد تک ، کیونکہ ائے- کے- پی کو یہ معلوم ہے کہ انتخابات کو کس طرح دانائی اور خوش اسلوبی سے کرنا ہے ۔
کیا آپ کو ایسا لگتا ہے کہ، سیاسی پالیسیوں کی حمایت کرنے والی سی- ایچ- پی ، جو کہ ایک اہم اپوزیشن پارٹی ہے ، شائد کہ وہ کرد ایچ- ڈی- پی کے اتحادی بن کر، ان انتخابات کو جیت سکتے ہیں ؟
میں اس بارئے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ۔ اپوزیشن جماعتیں ابھی تک ہر موقع میں ناکام رہیں ہیں اور مجھے ایسا کچھ نظر نہیں آرہا کہ وہ اگلے انتخابات میں جیت کے لیے درکار ضروری تبدیلیاں کر رہے ہیں ۔
آپ ایردوگان کے مستقبل کا کس طرح تجزیہ کریں گے؟
پریشان کن، کیونکہ یہ ایک تضاد کی علامت ہے۔ ترکی کی سیاست کے لیے ان کی حکمت عملی انھیں ایسا سوچنے پر ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ بیرون ملک بھی اس طرح جارحانہ انداز میں کام کر سکتے ہیں – لیکن وہ ایسا نہیں کر سکتے۔ وہ ترکی میں الیکشن جیت سکتے ہیں لیکن ان کی جارحیت نے پورئے خطے میں مسائل پیدا کر دئیے ہیں ۔ میں اس بات کی پیشن گوئی کرتا ہوں کہ اس کا خاتمہ ہو جائے گا۔
آپ اندرونی سلامتی کے قانون کا تجزیہ کس طرح کریں گے جو کہ اب پارلیمینٹ کے زیر تحت ہے ؟
یہ ایک پولیس ریاست کو تشکیل کرنے کے لیے ایردوگان کے کاموں میں صرف ایک سب سے اہم قدم ہے کیا ایک قانون بنانا چاہیے ، ترکی کی آزادی میں واپسی کے لیے پہلے ہی کئی سال گزر چکے ہیں ۔
اندرونی سلامتی کے قانون کے بارئے میں تجویز پیش کرنے پر ترکی کی پارلیمینٹ میں لڑائی۔ |
ایردوگان کی مطلق العنان حکومتی اقدام کے بارئے میں آپ کا مجموعی تجزیہ کیا ہے؟
میں فانشل ٹائمز کے ساتھ اتفاق کرتا ہوں کہ اس کی حکومت کو چلانے کا مطلب ہے کہ ترکی کا بین الاقوامی کردار کم ہو رہا ہے ، اس کے اقتصادی پس منظر دھندلاہٹ کا شکار ہیں اور اس کی ارتعاش پذیر آبادی اس کے زیر تحت زوال کا شکار ہو جائے گی ۔
" شاہ فرات " آپریشن
فروری 21 – 22 کو شام میں ترکی کی فوج کی انٹری کی کیا وجہ تھی ، کس لحاظ سے ترکی والے اسے " شاہ فرات " آپریشن کہتے ہیں ؟
ترکی کی فورس نے سلیمان شاہ کے مقبرئے تک پہنچنے کے لیے شام کے علاقے کے اندر اندر کئی گھنٹے گزارئے ( ایک لائن پر نقشے میں مشرق کی طرف " 27.0 ' 12 º38 مغرب کی طرف " 22.0 ' 38 º36 پر یہ اس طرح دیکھائی دیتا ہے ) جو کہ مبینہ طور پر خلافت عثمانیہ کے آبائی بانی کے دادا سے تعلق رکھتا ہے ۔ انھوں نے 38 ترکی فوجیوں کو بازیاب کروایا جو کہ مقبرئے کی حفاطت کر رہے تھے ، مقبرئے کے مندرجات کو ہٹا دیا ، اور عمارتوں کو تباہ و برباد کر دیا ۔ انھوں نے یہ سب اس لیے تاکہ اسلامی ریاست ( آئی- ایس- آئی- ایس ) مقبرئے پر قبضہ کر سکے ، فوجیوں کو یرغمال بنا لیا ، اور اس لیے 7 جون کےانتخابات سے پہلے ہی ائے- کے- پی کی حکومت کے لیے ایک عوامی تعلقات میں ایک مشکل پیدا کر دی۔
1973 ء سے لے کر فروری 2015ء تک شاہ سلیمان کا مقبرہ ۔ |
آپ اس حقیقت کا کس طرح اندازہ لگائیں گے کہ ترکی کی فورسز مقبرئے کی حفاظت نہیں کریں گی بلکہ اس کو تباہ و برباد کر دیں گے ؟
صرف فوجیوں کو وہاں سے ہٹا دیا گیا تھا ، تاکہ اس کے ڈھانچے کو تباہ و برباد کر دیا جائے تا کہ آئی- ایس- آئی- ایس کے ایک فتح کا دعوی کرنے کے کسی بھی موقع کو ختم کر دیا جائے۔ یقینی طور پر یہ ایک مختصر مدتی تذلیل ہے۔ لیکن انتخابی مسائل سے بچنے کے لیے اس کی قدروقیمت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
کیا ترکی کی فوج شامی کردوں کی ڈیموکریٹک یونین پارٹی پی- وائے- ڈی کے ساتھ مل کر آپریشن کی کاروائی کرئےگی۔
جی ہاں۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ ، ایک بہتر طریقہ یہ ہے کہ پی- وائے- ڈی کی طرف سے علاقے پر کنٹرول کے ذریعے پرانے مقبرئے تک پہنچا جائے۔ پی- وائے- ڈی کے ساتھ تعاون کرنا ایک دوسری تذلیل ہے جیسے کہ انتخابی مسائل سے بچنے کے لیے ، ائے- کے- پی کو دوبارہ اسے قبول کرنا ہو گا۔
ترکی کی فوج مقبرئے کے مواد کو ایک نئی جگہ پر رکھے گی، کیا یہ اسٹرٹیجک اہمیت رکھتی ہے؟
مقبرئے کی نئی جگہ (مشرق کی طرف " 26 ' 06 º38 مغرب کی طرف " 45 ' 52 º36 پر ہے ) جو کہ بذات خود کوئی اہمیت نہیں رکھتی ۔ تاہم، اس کی دوقابل ذکر خصوصیات ہیں۔ یہ ابھی بھی شام کے ساتھ واقع ہے ، جس کا مطلب یہ ہوا کہ انقرہ ابھی بھی شام کے اس علاقے پر اپنی خودمختاری کو برقرار رکھے گا؛ اس کے علاوہ ، یہ سرحد سے صرف 200 میٹر دور واقع ہے ، اور اس طرح اس کا دفاع آسانی سے ترکی فوج کی طرف سے کیا جا سکتا ہے۔
شاہ فرات شام اور ترکی کے تعلقات کو کس طرح متاثر کرئے گا؟
طویل مدت پر مشتمل نقصان کر کے۔ انقرہ کے 1921 ء کے معاہدئے کے آڑٹیکل 9 کے مطابق جو کہ سلیمان شاہ کے مقبرئے کی نگرانی کرئے گا جو کہ یہ بیان دیتا ہے کہ یہ " اپنی تمام تر خصوصیات کے ساتھ قائم و دائم رہے گا، ترکی کی ملیکت،جو کہ اس کے لیے وہاں حفاظت کرنے والوں کو مقرر کر سکتے ہیں اور وہاں ترکی کا پرچم لہرا سکتے ہیں۔" برائے مہربانی یہ بات قابل غور ہے کہ ترکی کی یہ ملکیت ترکی کے خود مختار علاقوں کی طرح نہیں ہے جس کے بارئے میں ائے- کے- پی حکومت دعوی کرتی ہے کہ ایک دن جب دمشق ٹھیک ہو جائے گا تو یہ شام کے ایک حصّے سے دوسرئے حصّے میں مقبرئے کی یکطرفہ منتقلی کے بارئے میں انقرہ کی ایک پر زور رائے کا اظہار کرئے گی۔
مسٹر ڈینیل پاپئز میڈل ایسٹ کے صدر ہیں اور تمام حقوق محفوظ ہیں۔