مائیکل سویگ ، گیرٹ ویلڈر، اور روبرٹ سپانسر جیسے ممتاز انسداد – جہادیوں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان پر برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کی گی ہے – اور ، اب اس کی اعلی حضرت حکومت ، نے اپنی حکمت عملی کے تحت ، مجھ سے منسلک دو ویب سائٹ پر پابندی عائد کر دی۔ اس بات کا اقرار کرتے ہوئے، یہ بالکل اس جیسا نہیں ہے، اور میں اس پابندی کو ختم کرنے کے لیے کام کر رہا ہوں، لیکن میری عزت پر ایک بدنماء اعزازی نشان لگ گیا جو کہ حکومت کے شرمناک ریکارڈ کے لحاظ سے اسلام ازم کے مطابق لگایا گیا۔
کہا جاتا ہے کہ آپ برٹش لائبریری میں ہو، وہ لائبریری جو کہ قومی امانت ہے اور ایک حکومتی ادارہ ہے، جو کہ امریکہ میں موجود کانگرس کی لائبریری یا فرانس میں بائیبلیودیک نیشنلی کے برابر ہے۔ کہا جاتا ہے کہ تم وہ پڑھنا چاہتے ہو جو کہ ڈیویڈ بروگ اسرائیل کے لیے انجیلی بشارت کی سپورٹ میں کمی کے بارئے میں مڈل ایسٹ قوارٹرلی میں لکھتا ہے۔ آپ مڈل ایسٹ فورم۔ آرگنائزیشن میں ٹائپ کریں اور درج ذیل رزلٹ حاصل کریں۔
یا شائد آپ کو یہ جاننے کی خواہش ہے کہ کیوں میں اسلام اور اسلام ازم کے درمیان فرق کو واضح کرتا ہوں یا میں برطانیہ میں اسلام پسند جارحیت کے بارئے میں فکر مند کیوں ہوں ، تو پس آپ یہ جاننے کے لیے ڈئنیل پائپس ۔ آرگنائزیشن میں صرف ٹائپ کریں۔
خاص طور پر دونوں سائٹس کے درمیان امتیازی فرق نے مجھے حیران کر دیا۔ برٹش لائبریری نے مڈل ایسٹ فورم۔ آرگنائزیشن کی درجہ بندی ایک " مذہب، اور عدم برداشت " کے طور پر کی اور ڈئنیل پائپس ۔ آرگنائزیشن کی درجہ بندی "مذہب، بالغوں کی سائٹ، عدم برداشت، بلاگ " کی بنیاد پر کی گی۔ ( شائد اس کا عنوان کچھ اس طرح ہے " عرب جنسی سیاحت " جس کی وجہ سے میں نے ایکس – درجہ بندی حاصل کی۔) بہت عجیب بات ہے کہ، دونوں سائٹس کو ایک ہی وجہ : " عدم برداشت " کی وجہ سے بلاک کر دیا گیا ۔
تاہم، اگر آپ برٹش لائبریری میں ہو اور خواہش کریں کہ آپ یہودیوں کے لیے نفرت پیدا کرنا چاہتے ، تو کوئی مسئلہ نہیں ہے! یہاں کچھ یہود مخالف سائٹس موجود ہیں ، ان سب نے گذشتہ کچھ دنوں میں ہی رسائی حاصل کر لی:
- ہولوکاسٹ ہوکس آرچیو کو بے نقاب کرنا : اس کا نام ہی سب کچھ بتا رہا ہے۔
- گلیڈ ایزمون : ایک زہر سے بھرئے ہوئے سام دشمن یہودی کی ذاتی ویب سائٹ ہے۔
- علم یہود :ہالی وڈ پر یہودیوں کے کنٹرول کے بارئے میں پوچھ گچھ کے بارئے میں بتایا جاتا ہے ، یہودیوں کا 11\9 سانحے کے ساتھ کنکشن اور اس طرح کا سب کچھ
- برطانیہ، مسلم پبلیک افئریز کمیٹی : ایک یہود مخالف جہادی گروپ۔
- زؤن کے پڑھے لکھے بڑئے لوگوں کا استقبال: "نسل کشی کے وارنٹ " جو کہ ایک سے زیادہ ورژن میں دستیاب ہے۔
پھر اگر آپ کو جہاد پر جانے والے لوگوں کے قتل کے لیے فائرنگ کی ضرورت ہے ، تو برٹش لائبریری آپ کو بہت مزیدار بھرپور فائدہ اٹھانے کا موقع دئے گی:
- المونتدا : جو کہ یورپ میں کچھ بدترین نفرت کے واعظ کو رائج کر رہا ہے اور نائجریا میں یہ الزام عائد کر کے اسے ملزم ٹھرایا گیا ہے کہ وہ بوکو حرم کے لیے فنڈئنگ کر رہا ہے۔
- اینجم کوڈری : ممکنہ طور پر برٹش اسلام پسندوں کے درمیان سب سے زیادہ انتہاء پسند، وہ 11\9 اور 7\7 حملوں کا ارتکاب کرنے والوں کی بھرپور تعریف کرتا ہے۔
- فی سیریا : شام میں اسد حکومت کے خلاف سنی جہاد کو فروغ دیتا ہے۔
- الاقصی کے دوست : ایک حماس – حمایتی برطانوی گروپ۔
- حزب التحریر : ایک بین الاقوامی تحریک جو کہ موجودہ ممالک کو عالمی خلافت کے ساتھ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔
- اسلامی تعلیم اور ریسرچ اکیڈمی : ایک قطری پیسے سے چلنے والا سلفی گروپ جو کہ کھلے عام دہشت گردی کی حمایت کرنے والے کارکنوں کی ایک بہت بڑی تعداد کو شامل کرتا ہے۔ اس کے متوالیان کھلے عام یہودیوں، عورتوں، اور رحمتہ تعالی کے خلاف نفرت ابھارتے ہیں۔
- مسلیماہ کے رینائسنس : ایک یہود مخالف، شیعہ مخالف گروپ۔
- القاسم : حماس کے فوجی ونگ ، جس کی درجہ بندی وسیع پیمانے پر ایک دہشت گرد تنطیم کے طور پر کی گئی ہے۔
- فلسطین میں برطانیہ کا فورم: ایک حماس فرنٹ
- فلسطین ریٹرن سنٹر : : ایک اور حماس فرنٹ
- فلسطین کی آزادی کے لیے پاپولر فرنٹ : جس کو یورپی یونین اور امریکی حکومت دونوں کی طرف سے ایک دہشت گرد گروپ تصور کیا گیا ہے۔
اور پھر، شائد سب سے زیادہ بدترین۔
- توحید : جو کہ القاعدہ کی عربی زبان کی نظریاتی ویب سائٹ ہے جو کہ اسامہ بن لادن اور ایمان- از – ظاہروی کی تحریروں کو فروغ دیتا ہے۔
یہاں اس عجیب و غریب صورت حال کی تکنیکی وضاحت کی جا سکتی ہے۔ برٹش لائبریری نے دسمبر 2013 ء کوایک پریس ریلیز ایشو کیا، " برٹش لائبریری کی وائئ- فائی سروس کے ذریعے ویب فلٹرنگ" اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ: ہمارئے عوامی علاقوں میں جہاں سکول کے بچے باقاعدگی سے جاتے ہیں، ہم آن لائن مواد میں سے بعض کو فلٹر کر دیتے ہیں جیسے کہ فحاشی اور جوئے کی ویب سائٹس۔ ہم نے حالیہ ہی ایک نئی وائی – فائی سروس متعارف کروائی ہے۔ اس سروس کے ابتدائی دنوں میں لاگو کرنے پر ہمیں یہ مطلع کیا گیا ہے کہ اس نئے فلٹر نے غلطی سے بعض سائٹس کو بلاک کر دیا ہے۔ ہم فعال طور پر اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ہو سکتا ہے کہ یہ مسئلہ ہو ؟ میں نے لائبریری کو لکھا ہے اور درخواست کی ہے کہ اس سائٹ کو کھولا جائے۔ اب دیکھتے ہیں کہ یہ سنسروشپ " غلط " ہے یا جان بوجھ کر کی گئی ہے۔ ( اس کے برعکس برٹش لائبریری نے ابھی تک مجھے کتابوں کی برطانوی یونین کیٹالوگ سے خارج نہیں کیا ہے؛ تاہم ، وہ تنظیم جس نے میری ویب سائٹ پر پابندی لگائی ہے وہ میری کتابوں کی اجازت دیتی ہے۔ جس کی وجہ سے برطانوی حکومت کی باقی ماندہ پالیسیوں کی بہتر طور پر سمجھ آتی ہے۔)
مسٹر ڈینیل پاپئز میڈل ایسٹ کے صدر ہیں اور تمام حقوق محفوظ ہیں۔