وال سٹریٹ جرنل کے بریٹ سٹیفن ، اپنے مضمون "مسلمان خانہ جنگی"، میں شام کے متعلق میرئے دلائل سے اتفاق نہیں کرتے انھوں نے میری حامل پوزیشن کی خصوصیت کو اس طرح بیان کیا ہے:
اگر القاعدہ کے جنگجؤ حزب اللہ کے جنگجؤوں کو قتل کرنا چاہتے ہیں ،اور حزب اللہ کے جنگجؤ اس پاسداری کو واپس کرنا چاہتے ہیں، تو کون ان کی ذہنی حالت کے مطابق راستے میں کھڑا رہنا چاہتا ہے؟ ۔۔۔۔۔ اگر اسلام کی ایک شاخ دوسری شاخ کے لیے کچھ سالوں – یا دہائیوں کے لیے حالت جنگ میں رہنا چاہتی ہے – تو یہ غیر اسلامی دنیا کے لیے بہت زیادہ بہتر ہو گا ۔ شہر حلب یا حمص میں بڑئے پیمانے پر شہری ہلاکتیں ہمارا نہیں ، ان کا المیہ ہے۔ یہ اخلاقی طور پر ہمیں ملوث نہیں کرتا ، اور شائد نہ صرف کم سے کم جہادی طاقتوں کو مغرب سے دور کرنے کے لیے ہمیں حکمت عملی کے لحاظ سے فائدہ دئے گا۔
ہر حوالے سے غلط۔ ۔
کیوں غلط اور کتنے حوالوں سے؟ در حقیقت ، سٹیفن صرف ایک حوالے کی طرف اشارہ کرتا ہے : وہ 1980 ء کی عراق – ایران کی جنگ کے پیچھے جا کر دیکھتا ہے ، اس بات پر بحث کرتے ہیں کہ اس نے مغرب کے مفادات اور اخلاقی ساکھ دونوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ وہ مغرب پر اس کے اثرات کا جائزہ لیتے ہیں۔
بریٹ سٹیفن۔ |
یہ سچ ہے کہ تقریبا جنگ کے ہر سال میں خام تیل کی قیمت میں تیزی سے کمی آ رہی ہے لیکن یہ صرف یہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ خلیج فارس کشیدگی اور تیل کی قیمت کے درمیان کتنا کمزور سا تعلق ہے۔ دوسری صورت میں 1980 ء خلیج میں ٹینکر جنگ کا سال تھا، بشمول یو- ایس- ایس سٹارک پر عراق کا حملہ ؛ یرغمالیوں کو لبنان لے کر جانا، امریکی میرن ببرکوں پر اور بیروت میں خودکش دھماکوں کے ساتھ حزب اللہ کی پیدائش۔ عراق نے جنگ کے خاتمے کے بعد دو سال سے کم عرصے میں کویت پر حملہ کیا ۔ ایران اپنی کامل انقلابی پر جوش سرگرمی – کے ساتھ ساتھ ایک جوہری ہتھیاروں کو ترقی دینے کے لیے ایک شاندار دلچسپی کے ساتھ ابھرا۔ مختصر یہ کہ ایک طویل بین – الاسلامی جنگ نے کسی کو بھی محفوظ تر، امیر یا عقلمند کسی کو نہیں چھوڑا۔
وہ یہ بتاتے ہیں کہ لڑائی نے مغرب کو اخلاقی طور پر دغدار چھوڑ دیا۔
امریکہ نے ایران کے مقابل صدام حسین کو اپنایا، اور بعد میں یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے ایران کے ساتھ خفیہ ہتھیاروں کے ساتھ جھکنے کی کوشش کی ۔ آبنائے ہرمز کی فوجی گشت کے دوران ، امریکی سینوینس نے خلیج میں غلطی سے ایرانی جیٹلائر کو مار گیا ، جس کے نتیجے میں 290 شہری ہلاک ہو گے ۔
سٹیفن یہ نتیجہ اخذ کرتے ہیں کہ " جب یہاں کاروائی کرنے کا کوئی امکان نہیں ہوتا تب بے عملی صرف ایک محفوظ بندرگاہ فراہم کرتی ہے۔"
میں اپنا جواب بیرٹ سٹیفن کی تعریف کر کے شروع کرنا چاہتا ہوں جو کہ ایک بہترین خارجہ – پالیسی کے تجزیہ نگار ہیں جو کہ آج کل لکھ رہے ہیں اور میں نے حال ہی میں انھیں پلایٹزر انعام جیتنے کے لیے مبارک باد پیش کی تھی۔ میں انھیں پسند کرتا ہوں اور ان کے نظریات کا احترام کرتا ہوں ۔ یہ ہی پوائنٹ ہے ، یہاں میں اپنا جواب پیش کرتا ہوں۔
(1 ) ۔ 1980- 88 ء عراق – ایران جنگ اور شامی خانہ جنگی فیصلہ کن انداز سے ایک دوسرئے سے مختلف ہے۔ پہلی جنگ نے براہ راست دنیا کے توانائی مرکز کو شامل کیا ، جبکہ بعد میں ہونے والی جنگ نے نہیں ۔ عراق – ایران جنگ نے عالمی معشیت کو دھمکی دی، شامی تنازعے نے نہیں۔
(2 ) سٹیفن عراق اور ایران جنگ کی نسبتا معمولی نقصانات پر فوکس کرتے ہیں۔ چوتھائی صدی کے بعد کے نقطہ نظر سے دیکھیں ۔ تنازعے سے یہ اہم فائدہ حاصل ہوا کہ دونوں جنگجؤ کمزور ہو گئے ۔ جب جنگ شروع ہوئی تو خیمانی نے مسلمانوں کے درمیان بہت زیادہ شہرت کا لطف اٹھایا لیکن جنگ کے اختتام پر اپنی اس پاور کو کھو دیا۔ دوسرئے ممالک میں سے کسی ایک نے بھی ایرانی – متاثر کن اسلامی انقلاب کا تجربہ نہ کیا اور بہت زیادہ خوف زدہ ڈامنو اثر نے دم توڑ دیا ۔ اس طرح صدام حسین کا عراق ایران کے ساتھ خوفناک اخراجات کا کبھی بھی ازالہ نہ کر سکا ؛ اگرچہ کہ ابھی بھی کافی طاقتور ہونے کی وجہ سے 1990 ء میں نہتے کویت کو فتح کیا ، جو کچھ بھی تھا ، اس کی فورسز کی 1991 ء اور 2003 ء میں زیر قیادت – امریکی فوجیوں کے ساتھ کوئی مقابلہ بازی نہيں تھی۔
(3) شام کی خانہ جنگی بھی ابھی تک مغرب کو فائدہ پہنچا رہی ہے: اس نے سنی شدت پسندوں کو شیعہ شدت پسندوں کے خلاف مقرر کر دیا ، ایران اور عراق کی حکومتوں کو کمزور کر دیا ، حزب اللہ اور حماس کی دہشت گرد تنظیموں کو نقصان پہنچایا ، ترکی کی ضرر رساں ائے- کے- پی حکومت کی دس سالہ دور حکومت میں پہلی بار اسے بری طرح سے کمزور کرنے کی وجہ بنا، اور مشرق وسطی میں ماسکو کے لیے مشکلات پیدا کیں۔ مزید وسیع طور پر ، ایک خطہ جو کہ مستقل طور پر بیرونی دنیا کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے اس نے خود اپنی آزمائش پر اتنا فوکس کر لیا ہے کہ اس کی دوسروں کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی صیلاحیت کم ہو گی ہے۔
(4) اخلاقی سوال کے لیے : میں بھرپور طریقے سے سٹیفن کے ساتھ متفق ہوں کہ ہم میں سے جس کے پاس بھی وسائل ہوتو ان کی مدد کرنی چاہیے جن کو اس کی ضرورت ہے۔ لیکن کیا وہ واقعی ہی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ چاہے اسلام پسند باغی یا اسد حکومت فتح یاب ہو، اپنے ہولناک میدان جنگ کے ریکارڈ دئے گی کیا یہ شہریوں کے حالات میں بہتری پیدا کرنے کی طرف اشارہ کرئے گی ؟ اس کی بجائے میں یہ تجویز پیش کرؤں گا کہ مغربی طاقتوں کو اپنا اثرورسوخ استعمال کر کے جنگی فورسز کو آبادی والے علاقوں سے باہر نکالنا چاہیے۔
یہ لڑائی ابھی بھی جاری ہے جو کہ ان لوگوں کو فائدہ پہنچا رہی ہے جو کہ مشرق وسطی سے باہر ہیں ۔ یہ دونوں جنگجؤوں کو کمزور کر سکتی ہے یہاں تک کہ جیسے کہ ہماری حکومتیں لڑائی میں پھنسے ہوئے شہریوں کی مدد کرنے کے لیے بامقصد اقدامات کرئے گی۔
مسٹر ڈینیل پاپئز میڈل ایسٹ کے صدر ہیں اور تمام حقوق محفوظ ہیں۔