مشہور " ریڈ لائن " یہ اشارہ کرتی ہے کہ براک اوبامہ نے اگست 2013 ء میں شام کے بشرالاسد کویہ بیان جاری کیا تھا جو بلاشبہ اس کی صدارت کی خارجہ پالیسی کے لیے اہم وقت تھا : ایک سرکش لیڈر کو جنگی جرائم سے دور رکھنے کے لیے ایک بھرپور وراننگ یا اس کے لیے ہرجانہ اداء کریں۔
جب روسی – حمایت یافتہ وعدوں کے ساتھ ، بلور میں اس واقعے کا اختتام ہوا کہ اسد حکومت اپنے کیمیائی ایجنٹوں کی گرفتاری دئے دی گی ، تو اس پر دو قسم کے ردعمل تھے۔ صدر اور اس کے اتحادیوں نے اسے سفارت کاری کے لیے ایک یادگار لمحے کے طور پر سراہا جس کے تحت ایک نمائشی دھمکی بلاخون ریزی کے امن کی وجہ بنی جو رویوں میں ایک اہم تبدیلی تھی۔ اس کے برعکس ، ناقدین نے اوبامہ کو ایک کاغذی شیر کے طور پر پیش کیا جو کہ دھمکیوں کی وجہ سے غصّے میں تھا جو ایک مستقل طور پر جھوٹ بولنے والے کی طرف سے بے معنی یقین دہانیوں کی پیشکش کی وجہ سے کہیں ہوا میں اڑ گیا۔
اگست 2013 ء میں نیرو گیس کے ذریعے شام کی حکومت کی طرف سے قتل کیے گے شامیوں کی لاشیں۔ |
دو سال تک کوئی فیصلہ نہ سنایا گیا ؛ دونوں اطراف بغیر کسی بندش کے اپنے پوائنٹس بناتے رہے۔ لیکن اب بندش موجود ہے۔
یہ اس لیے کہ بہت سی اطلاعات ملی ہیں کہ اسد حکومت بیرل بمبوں میں کلورین استعمال کرتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ رائسن، سرین اور وی ایکس کی کم مقدار میں موجودگی پائی گئی ہے۔ اس کے جواب میں امریکی حکومت نے ان گھنونے واقعات کے بارئے میں ، صرف ایک ہلکی سی ملامت کا بیان جاری کرنے کے علاوہ کچھ نہ کیا، نااہل اقوام متحدہ کی طرف آتے ہوئے ، اور ایک امید کے خلاف ایک امید کہ روس اور یہاں تک کہ ایران اس مسئلے کا فیصلہ کریں گے۔ اس وقت کسی ریڈ لائن کا ذکر نہیں کیا گیا ، صرف ایک خواہش کہ کسی کو 2013 ء یاد نہ رہے۔
لیکن ہم یاد رکھیں گے اور نتیجہ اخذ کریں گے۔ یہ بات ناقابل تردید حد تک واضح ہو چکی ہے کہ اوبامہ ایک کاغذی شیر سے زیادہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا اور شامی آمریت کے خلاف اس کی دھمکیاں کوئی اہمیت نہیں رکھتیں بلکہ ہلکی ہوا میں غائب ہو جاتیں ہیں، انھیں دوہری اور فضول گفتگو کا نام دیا جاتا ہے۔
نہ صرف یہ ردعمل اپنے آپ میں اہمیت رکھتا ہے، بلکہ یہ دوسری دشمن ریاستوں قابل ذکر روس، چائنا، اور خاص طور پر ایران پر اثرات مرتب کرتا ہے۔ اگر اوبامہ میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ وہ دمشق کی کمزوری کو ہینڈل کر سکے تو وہ کس طرح ماسکو، بیجنگ ، اور تہران جیسے خوفناک دشمنوں کے ساتھ مہم جوئی کر سکے گا۔
اسی وجہ سے، اسد کیمیائی ہتھیاروں کا مسئلہ امریکی خارجہ پالیسی کے لیے نہایت اہم ہے۔ بہت سے مبصرین کی طرح ، میں بھی مہینے گن رہا ہوں ( اب تک جو کہ بیس ہو چکے ہیں ) یہاں تک کہ یہ صدر جائے اور ریاست ہائے متحدہ کے پاس ایک نئی شروعات کرنے ، اپنے الفاظ پر ثابت فدم رہنے ، اپنی تاریخی شہرت کے ساتھ زندہ رہنے ، اور اپنی حفاظت کرنے کے لیے ایک موقع ہو گا۔
مسٹر ڈینیل پاپئز میڈل ایسٹ کے صدر ہیں اور تمام حقوق محفوظ ہیں۔