ایرانی کس طرح اپنے ایٹمی ڈھانچے کے خلاف اسرائیلی ہڑتال کا جواب دیں گے؟اس پیش گوئی کے جوابات بہت معنی رکھتے ہیں،یہ نہ صرف یروشلم کے فیصلے کو متاثر کریں گے بلکہ یہ کہ کس طرح دوسری ریاستیں اسرائیلی ہڑتال کو روکنے کے لیے کام کریں گی۔ تجزیہ نگار عمومی طور پر دفاعی صیلاحیتوں کی پالیسیوں اور ان کی روک تھام کی پیشن گوئیوں کے لیے ایک بہترین کیس کی پیش کرتے ہیں( کچھ مبصرین ایرانی جوہری صیلاحیتوں کا استقبال کرنے کے لیے بہت دور تک جاتے ہیں) جبکہ ہڑتال کی وجہ سے بدترین نتائج کی پیشن گوئی کرتے ہیں۔ وہ تہران کے بارئے میں پیش بینی کر رہے ہیں جو کہ جوابی کاروائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے جیسے کہ اغواء کرنا، دہشت گردی، میزائل حملے، بحری جنگ، اور آبنائے ہرمز پر پابندی لگانا۔ یہ پیشن گوئیاں دو قسم کے حقائق کو نطر انداز کرتیں ہیں: نہ تو اسرائیل نے اپنی دشمن ریاست کے خلاف پیشگی حملہ کیا جو کہ جوہری ہتھیاروں کی تعمیر کر رہا تھا، 1981 ء میں عراق اور 2007 ء میں شام کی جوابی کاروائی کی حوصلہ افزائی کی؛ اور ایک جائزئے کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی تاریخ 1979 ء کے بعد سے اس طرف اشارہ کرتی ہے کہ " اگر پھر بھی احتیاطی ہڑتال کے امکانی نتائج کی سنگین جانچ پڑتال کی جائۓتو یہ بہت زیادہ پیمائشی اور کم الہامی ہیں۔
قریبی مشرقی پالیسی کے لیے واشنگٹن انسیٹیوٹ کے مائیکل ایسن سٹیڈ اور مائیکل نائٹ۔ |
"بد ترین کیس کے تجربے کی دوسری طرف: ایک اسرائیلی انسدادی ہڑتال کے لیے ایران کے متواقع جوابات" یہ قریبی مشرقی پالیسی کے لیے مائیکل ایسن سٹیڈ اور مائیکل نائٹ کے وہ الفاظ ہیں، جو اس ممکنہ منظرنامے کے لیے ایک بہترین رہنمائی فراہم کرتے ہے۔ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران ایران کے رویے پر ان کا کیا جانے والا سرؤئے اس پیش قدمی کی طرف لے جاتا ہے کہ وہ ممکنہ حد تک ملک کو تشکیل دیں گے اور اسرائیلی ہڑتال کے خلاف تہران کے ردعمل کو محدود کر دیں گے : ایک باہمی اصرار، ایک تنبیہہ کہ مفت میں دشمن نہ بنائیں جائیں، اور اسرائیل ( یا امریکیوں) کو مزید ہڑتال کرنے سے روکا جائے۔
دوسرئے لفظوں میں ، اپنی جوابی کاروائی کرنے کی استعداد پر ملاؤں کو انتہائی شدید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑئے گا، جس میں فوجی کمزوری ، اور اس کے ساتھ ساتھ فوری ضرورت کے تحت مزید بیرونی دشمن نہ بنائے جائیں ،بھی شامل ہے ۔اس جگہ پر ان کے ساتھ مائیکل ایسن سٹیڈ اور مائیکل نائٹ کی ہدایات ممکنہ آٹھ ایرانی ردعمل پرغورکرتی ہیں، تاہم ان کا متبادل ذہن میں رکھتے ہوئے، ان میں سے ہر ایک کا تعین کیا جائے گا مثلا کہ، الہامی اسلام پسند جو کہ جوہری ہتھیاروں کو کنڑرول کر رہے ہیں۔
- اسرائیلیوں پر دہشت گردانہ حملے، یہودیوں اور امریکیوں کو نشانہ بنایا گیا – غالبا لیکن محدود تباہی کا باعث بنے۔
- امریکی شہریوں کا اغواء ، خاص طور پر عراق میں۔ غالبا اس کے اثرات کم تھے، جتنے کہ 1980 ء میں لبنان میں۔
- افغانستان اور عراق میں امریکیوں پر حملے۔ بہت قیاسی طور پر خصوصی طور پر پراکسی جنگ کے ذریعے، لیکن اس سے کم پیمانے پر تباہی ہوئی۔
- اسرائیل پر میزائل حملے: اس طرح کچھ میزائل ایران سے اسرائیلی دفاعی حصار میں آئے، جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا جو کہ امکانی طور پر 100 سے کم تھا؛ لبنانیوں کے گھریلو تحفطات کے پیش نطر حزب اللہ کی طرف سے آنے والے میزائل تعداد میں کم تھے۔ اس بات کا امکان نہیں ہے: کہ حماس اس میں ملوث ہو رہا تھا ، جو کہ تہران سے کافی فاصلے پر رہتا ہے۔ شامی حکومت، جوکہ اپنی بقاء کے لیے ایک مضبوط ترین اپوزیشن فوج اور ممکنہ طور پر ، ترکی کی مسلح فوج سے بھی لڑ رہے ہیں ۔ مجموعی طور پر، میزائل حملے بامشکل ہی تباہ کن نقصان کر سکتے ہیں۔
- ہمسایہ ریاستوں پر حملے اس طرح کہ : دہشت گردی کیونکہ یہ قابل انکار ہے۔ اس بات کا امکان نہیں، کہ تہران کے لیے میزائل حملے ، مزید دشمن نہیں بنا سکتا۔
- امریکی بحریہ کے ساتھ جھڑپیں۔ بلکہ اس طرح: یہ طاقتوں کا توازن دئے گا،اس سے چھوٹے پیمانے پر نقصان ہوا۔
- خفیہ طور پر آبنائے ہرمز کی کان کنی ۔ غالبا، توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ۔
- آبنائے ہرمز پر پابندی لگانے کی کوشیش۔ غالبا اس بات کا امکان نہیں ہے: ان کا حصول مشکل ہے اور ممکنہ طور پر ایرانی مفادات کے لیے نقصان دہ ہیں، ملک کی تجارت کے لیے اس طرح کے آبنائے کی ضرورت ہے۔
مصنفین بھی اسرائیلی ہڑتال کے بارئے میں تین ممکنہ منفی اثرات پر غوروحوض کرتے ہیں۔ جی ہاں ایرانی ہڑتال فوری نتائج کے بعد اپنی حکومت کو یکجاء کر سکتی ہے، لیکن آنے والی طویل مدت میں تہران کو " اس طرح سے جوہری دستاویزت کو ہینڈل کرنے کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے جس کے نتیجے میں فوجی محاذ آرائی ہو سکتی ہے۔" نام نہاد عربوں کا علاقہ مسلسل بیرونی فوجی حملے کے جواب میں کاروائی کی پیشن گوئی کرتا ہے ، لیکن وہ کبھی ایسے نہیں کرئے گا؛ اسی طرح خلیج فارس کے شیعوں کے درمیان بدامنی کو بہت سے عربوں کی طرف سے متوازن کیا جائے گا جس کی وجہ سے خاموشی سے اسرائیلیوں میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی۔ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدئے کی خلاف ورزی کرنے کے طور پر اور ایک ہنگامی جوہری پروگرام شروع کرنے کے لیے تاہم " اس بات کے بہت کم امکان ہے،" کہ زیادہ سے زیادہ ایرانی اس پر ردعمل کا مظاہرہ کریں گے، مشکل سے ہی وہ اس طرح کے پروگرام کے کنکشن کو تلاش کرنے میں کامیاب رہیں گے۔
یو- ایس- ایس انٹرپرائز – اس کے خلاف ایرانی خطرہ کس قدر سنگین ہے۔ |
ان سب میں سے یہ خطرات ناخوشگوار ہو سکتے ہیں لیکن سیاسی اور سماجی انقلاب کی وجہ نہیں بنتے، ان کو منظم کیا جا سکتا ہے، یہ تباہ کن نہیں ہوتے مائیکل ایسن سٹیڈ اور مائیکل نائٹ چھوٹے مرحلے پر مشتمل انتہائی شدید ایرانی ردعمل کی توقع کرتے ہیں ، جو کہ ایک طویل عرصے پر مشتمل کم شدت والے تنازعے کی طرف لے کر جائے گا جو کہ کچھ مہینوں یا ممکن ہے کہ سالوں تک جاری رہے" – جتنا کہ پہلے سے ہی ایران اور اسرائیل کے درمیان موجود ہے۔ وہ یہ نتیجہ اخذ کرتے ہیں ، کہ ایک اسرائیلی انسدادی ہڑتال ، تاہم ایک " شدید خطرناک کوشش جو کہ ممکنہ طور پر مشرقی بجیرہ رومی علاقوں یا خلیج میں شدت کو بڑھائے گا، کچھ لوگ اس کے بارئے میں پیش بینی کرتے ہیں کہ یہ ایک قیامت خیز واقعہ نہیں ہو گا۔"
یہ تجزیہ ایک پرقائل کیس کی پیشکش کرتا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کا ایرانی ہاتھوں میں جانے کا خطرہ ایک فوجی حملے کے خطرئے سے کہیں زیادہ ہے جو کہ اس کو ایسا کرنے سے روکے گا۔
مسٹر ڈینیل پاپئز میڈل ایسٹ کے صدر ہیں اور تمام حقوق محفوظ ہیں۔