کیوں ترکی کی حکومت شام کی اسد حکومت کے خلاف اتنی جارحانہ کاروائی کرتی ہے؟
ایرڈوگان امید کرتے ہیں کہ شام میں بھیجنے گے توپ کے گولے دمشق میں سیٹلائیٹ حکومت کو اقتدار میں لانے کے لیے مددگار ثابت ہونگے۔ ہو سکتا ہے کہ وہ یہ توقع کرتے ہیں کہ شامی فضائی حدود میں ترک جنگی طیارہ بھیجنے سے یا شامی شہری طیارئے کو زبردستی روس کے راستے سے نیچے لے کر جانا مغرب میں اس کے لیے حمایت حاصل کرئے گا اور اسے نیٹو میں جگہ مل جائے گی ۔ یہ تصور کیا جا سکتا ہے کہ ، بہت زیادہ قرض لینے کی وجہ سے یہ سب کچھ ناگزیر اقتصادی بحران کی وجہ سےایک بہت بڑا متبادل راستہ اختیار کیا جا رہا ہے۔
ایرڈوگان اور اسد اچھے وقتوں میں |
نصف صدی پیچھے جاتے ہوئے ایرڈوگان کی کاروائی اس تناظر پر پوری اترتی ہے کہ سرد جنگ کے دوران انقرہ ایک نیٹو کے رکن کے طور پر واشنگٹن کے ساتھ کھڑا تھا یہاں تک کہ دمشق بھی ایک آرچ – قابل بھروسہ کلائینٹ ریاست کے طور پر مشرق وسطی کے ماسکو کے کیوبا کی حثیت سے خدمات سر انجام دئے رہا تھا۔ برئے شامی- ترک تعلقات بھی مقامی ذرائع رکھتے تھے ، جس میں ایک سرحدی تنازعہ، پانی کے وسائل پر اختلاف، اور پی- کے- کے شامی پشت پناہی ، ایک کرد دہشت گرد گروپ شامل ہیں۔ دونوں ریاستیں 1998 ء میں جنگ کے دہانے پر پہنچے گئیں جب اسد حکومت نے بروقت طور پر مشروط اطاعت کے ذریعے مسلح لڑائی کو روک دیا۔
نومبر 2002 ء میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا جب ایرڈوگان کی ائے- کے- پی ، ایک ہوشیار اسلام پسند پارٹی جو کہ دہشت گردی سے اجتناب کرتی ہے اور عالمی خلافت کے بارئے میں چرچا کرتی ہے جس نے مرکزی دائیں اور بائیں پارٹیوں کی جگہ لے لی تھی ۔ جو ایک طویل عرصے سے انقرہ پر حکومت کر رہیں تھیں۔ ایک قابل عمل طریقے سے حکومت کی ایک بے مثال اقتصادی ترقی کی نگرانی کرتے ہوئے ، 2002 ء میں ائے- کے- پی کا انتخابی حصّہ ایک تہائی سے2011 ء تک نصف ہو گیا۔ یہ اتاترک کے انقلاب کا خاتمہ کرنے اور ترکی میں شریعت لانے کے لیے ایرڈوگان کے فرضی مقصد کے عین مطابق تھا۔
2009 ء میں ترکی اور شام کی حکومت کے وزراء نے سرحدی گزرگاہ پر ملاقات کی اور علاقائی طور پر ان دونوں ممالک کے درمیان خلیج کو ختم کر دیا۔ |
خود پر فخر محسوس کرتے ہوئے، ائے- کے- پی نے واشنگٹن کی حفاظتی پناہ گاہ کو چھوڑ دیا اور ایک خودمختار نو – عثمانی طریقہ کار کا نیاء کام شروع کیا ، جس کا مقصد ایک علاقائی طاقت بننا ہے جیسے کہ ماضی میں صدیوں پہلے ہوتا تھا ۔ شام کے حوالے سے ، اس کا مطلب دہائیوں پرانی دشمنی کا خاتمہ اور اچھی تجارت اور دیگر تعلقات کے ذریعے روحانی اور اخلاقی اثرات حاصل کیے ، جو ان علامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ، مشترکہ فوجی مشقوں ، ایرڈوگان اور بشر الاسد کی اکھٹی چھٹیاں ، اور ان وزراء کا ایک ہجوم جنھوں نے بامعنی طریقے سے ان رکاوٹوں اٹھا دیا جو ان کی باہمی سرحدوں کو بند کرتیں تھیں۔
جنوری 2011 ء میں شروع ہونے والے ، یہ غیر واضح منصوبے ، جیسے کہ شامی عوام اسد کی چالیس سالہ مطلق العنانیت اور مشتعل پن کو، پہلے عدم تشدد، پھر تشدد، سے اپنے ظالموں کا خاتمہ کرنے کے لیے بیدار ہوئی ۔ ایرڈوگان نے اسد کو ابتدائی طور پر تعمیری سیاست کا مشورہ دیا ، جس کو بعد میں تشدد جبر کی حمایت میں مسترد کر دیا گیا۔ اس کے جواب میں سنی ایرڈوگان نے جذباتی طور پر علوی اسد کی مذمت کی اور بڑئے پیمانے پر سنی باغی فورسز کی مدد کرنا شروع کر دی ۔ اس طرح تنازعہ بہت زیادہ ہیبت ناک ، فرقہ وارانہ اور اسلامی بن گیا ۔ پر مؤثر طریقے سے ایک سنی علوی خانہ جنگی بن گی ، جس میں 30،000 افراد ہلاک ہوئے ، بہت دفعہ بہت سے زخمی ہوئے اور بہت زیادہ بے گھر ہوئے۔ ترکی مہاجرین اور امداد باغیوں کے لیے ناگزیر ہو گئی۔
پہلے جو ابتدائی طر پر ایک بہترین کام دیکھائی دئے رہا تھا وہ ایرڈوگان کے پہلے ناکام قدم کی صورت میں تبدیل ہو گیا۔ عجیب و غریب سازشی نظریات ، اس کا جیل کو استعمال کرنا اور فوجی قیادت کو ڈرانا دھمکانا جس نے اسے ایک کم لڑنے والی طاقت کے ساتھ چھوڑ دیا ۔ ناپسندیدہ شامی مہاجرین ترکی کی سرحدی شہروں اور اس سے آگے جمع ہو گئے۔ ترکوں نے بمقابلہ شام غالب اکثریت کے ساتھ جنگی پالیسی کی مخالفت کی ، " علویوں " کی طرف سے ایک خصوصی مخالفت آئی ، ایک مذہبی کیمیونٹی جو کہ ترکوں کی آبادی کا 15 سے 20 ٪ حصّہ تشکیل دیتے ہیں ، شام کے علویوں سے مختلف ہیں لیکن ان کے ساتھ ایک شیعہ ورثے کا اشتراک کرتے ہیں۔ اسد نے پی- کے- کے کے لیے حمایت بحال کر کے ان سے انتقام لیا ، جس کے بڑھتے ہوئے تشدد نے ایرڈوگان کے لیے ایک اہم ملکی مسئلہ پیدا کر دیا۔ اس کی بجائے کرد – جنھوں نے جنگ عظیم اول کے بعد مشرق وسطی کی کھدائی کے دوران اپنا اہم موقع گنوا دیا – ہو سکتا تھا کہ وہ حالیہ دشمنی سے بڑئے فاتحین ہو سکتے تھے۔ پہلی بار ؛ ترکی شام، عراقی، اور یہاں تک کہ ایرانی اجزاء کے ساتھ ایک کرد ریاست کے تعین کیا جا سکتا تھا۔
دمشق ابھی تک ماسکو میں ایک عظیم طاقت کے سرپرست ہیں، جہاں ان کی حکومت ہتھیاروں، اقوام متحدہ کے ووٹوں کے ذریعے اپنی اقدام کی پیشکش کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اسد غیر محدود سفاکانہ ایرانی امداد سے فائدہ اٹھاتا ہے، جو کہ ملاء کی حکومت کے شدید اقتصادی مسائل کے باوجود بھی جاری و ساری ہے۔ اس کے برعکس، انقرہ ابھی بھی باضابطہ طور پر نیٹو سے منسلک ہے اور اپنے مشہور آڑٹیکل نمبر 5 کی نظریاتی استحقاق سے فائدہ اٹھاتا ہے، یہ وعدہ کرتا ہے کہ ایک رکن ملک کے طور پر فوجی حملے کے نتیجے میں " ایسی ضروری – کاروائی ہو گی، جس میں مسلح طاقت کا استعمال ہو گا، " لیکن نیٹو کی بھاری اکثریت نے شام میں مداخلت کرنے کا کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا۔
روسی سفیر ویٹالی کرکین ، نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد کے ایک مسودئے کو ویٹو قرار دیا۔ |
کامیابی کی ایک دہائی ایرڈوگان کے سر کو جاتی ہے ، شامی حادثات میں اس کو آزمانہ جو کہ اس کی مقبولیت کو نقصان پہنچا سکتی ہے ۔ تاہم ان کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے اور پیچھے ہٹ جانا چاہیے ، لیکن انقرہ کے پادیشاہ اسد حکومت کے خلاف اس کی جہاد پر شکست میں اضافہ کر رہے ہیں ، اس کے خاتمے اور اس سے نجات حاصل کرنے کے لیے سخت کوشش کر رہے ہیں۔
میرئے اضافی سوال کے جواب کے لیے : ابتدائی طور ایک آدمی کی عزیمت اور انا کی وجہ سے ترکی لڑائی پر آمادہ ہوا ۔ مغربی ریاستوں کو مکمل طور پر اس سے دور رہنا چاہیے اور اسے اپنے ہی چھوٹے حملوں کے ساتھ ہی کھڑا رہنا چاہیے۔
مسٹر ڈینیل پاپئز میڈل ایسٹ کے صدر ہیں اور تمام حقوق محفوظ ہیں۔