واشنگٹن ٹائمز کے عنوان کے مطابق : کیا اسلام پسندی آمریت سے جمہوریت میں تبدیل ہو سکتی ہے؟ یہاں کچھ علامات ایسی ہیں کہ باتیں کھل کے سامنے آرہیں ہیں۔
اب تک اسلام پسند حکمرانی سے مراد تشدد اور آمریت لیا جاتا ہے؛ کیا یہ کسی مہذب چیز میں تبدیل ہو سکتی ہے؟
مختلف نقطہ نظر سے دیکھتے ہوئے : اگر روح اللہ خیمانی اور اسامہ بن لادن کے مظالم انھیں ایک کل کے آدمی کے طور پر ظاہر کرتے ہیں اور ریسیپ طیب ایرڈوگان اور محمد مورسی کی مطلق العنانی انھیں آج کا آدمی ظاہر کرتی ہے؛ کیا کل کے اسلام پسند – مسلمان ایک خلیفہ کی حکمرانی کے زیر تحت ایک یکساں اور عالمی اسلامی قوانین کے اطلاق کے لیے سرگرداں ہیں – جیسے وہ جمہوری اور انسانی بنا سکیں؟
نمایاں طور پر اسلام پسندی 13 سال پہلے ظاہر ہونا شروع ہوئی ۔ جیسے کہ حال ہی میں 2001 ء میں اس کے پیروکاروں کو مجرم ، دہشت گرد، اور انقلابیوں کے مترادف سمجھا جاتا تھا ۔ اسی جذبے کے تحت میں نے 11\9 کے سانحے کے تین دن بعد لکھا کہ بہت سے اسلام پسند" ظاہری طور پر پر امن نظر آتے ہیں لیکن ان سب کو ممکنہ طور پر قتل کرنے والے تصور کیا جا سکتا ہے۔"
یہ الفاظ ابھی بھی ایک ابتدائی اعلان کرتے ہیں، ایک وقت وہ تھا کہ جب اسلام پسند بندوق کی نسبت بیلٹ باکس کو اقتدار میں آنے کے لیے ایک مؤثر ترین ذریعہ سمجھتے تھے ۔ دہشت گردی اور جبر کا ایک وسیع پیمانے پر استعمال کیا گیا، اس بات کا پکا یقین ہے کہ، ان کا اطلاق آئی- ایس- آئی- ایس اور بوکو حرم جیسے وحشیانہ گروپوں کی طرف سے کیا گیا۔
جدید مسائل اب حکومت کی صورت حال سے تعلق رکھتے ہیں : کیا اسلام پسندی نہ صرف دہشت گردی سے سیاست میں تبدیل ہوئی بلکہ آمریت سے جمہوریت تک اس کی پیش رفت ہوئی ؟کیا یہ اپنی بظاہر موروثی فوقیت ، جھگڑلو پن، بد اخلاقی ، زن بیزاری ، اور سام دشمنی کا حاتمہ کر سکتے ہیں ؟ مندرجہ ذیل مثالیں اس طرح کی تبدیلیوں کی پیشکش کرتیں ہیں۔ تاہم اسلام کی کچھ مصلح پہلے سے ہی کام کر رہے ہیں۔
ترکی میں چند اہم اسلام پسند- خاص طور پر فتح اللہ گولن ، ملک کی سب سے بااثر اسلام پسند تنظیم کے لیڈر، اور صدر عبداللہ گل – ایسا لگتا ہے کہ وہ جارحانہ آمریت سے نکلنا چاہتے ہیں ۔ مثال کے طور پپر ، گولن نے 2010 ء میں اسرائیل کے خلاف ماوی مارمارا کے واقع پر ترک حکومت کے کردار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ وزیر اعظم ایرڈوگان کے وحشیانہ ردعمل کے خلاف ہمدردانہ طور پر احتجاجی مظاہروں کے لیے گیزا پارک کے استعمال پر گل کی آمادگی۔
گل کی اہلیہ ہائریونیسا ( جو سر پر اسکارف پہنتی ہے ) نے 2010 ء میں لندن کا دورہ کیا اور جب ان سے ایلیمنٹری سکول جانے والی لڑکیوں کے حجاب پہننے پر ان کے خیالات کے بارئے میں پوچھا گیا تو انھوں نے جواب دیا کہ " ایک لڑکی اتنی چھوٹی عمر میں سر پر اسکارف پہننے کے بارئے میں خود سے فیصلہ نہیں کر سکتی ۔ جب وہ جوان ہو جائے تب وہ اس کے لیے خود سے فیصلہ کر سکتی ہے۔" گل کی قیادت میں، کیا ترکی کی ائے- کے پارٹی حقیقت میں سماجی طور پر قدامت پسند ، شراب نوشی سے بالکل پرہیز کرنے والی ، مہذب لباس پہننے والی عورتیں، سلطنت عثمانیہ کے جذبات والی تحریک بن سکتی ہے، اور سرمایہ دار اسے اب ایسا بنانے کا دعوی کر رہے ہیں؟ یا یہ ایرڈوگان کی طرح جارحانہ بن جائے گی؟
ہائریونیسا، ترکی کے صدر کی اہلیہ۔ |
ایران میں ، حسن روحانی کا ایک کم سخت اسلام ازم کا وعدہ نارمل حالات کے لیے ایک انتخابی خواہش کی ہم آہنگی کے لیے اثرات پیدا کرتی ہے۔ اس کی وجوہات یہ ہیں کہ، ایران ماضی کے سنگین اور بد وضع لباس کی اوڑھنی سے دور نکل گیا۔ جسے ڈیزائنر فرناز عبدولی اور اس کے اعلی درجے کا کپڑئے کا کاروبار یہاں تک لے کر آیا، ایرانی عورتیں اب فیشن کے انتخاب سے لطف اندوز ہو سکتیں ہیں جو کہ ایک نسل پہلے ناقابل یقین تھا۔
دائیں طرف : 1979 ء میں جب اسلامی جمہوریہ شروع ہوا اس وقت کے زمانے کی چادر میں ملبوس عورت۔ دائیں طرف : حجاب کرنے والی خواتین کے لیے فیشن میگزین ، جیسے کہ الاء ،اکولہ انداز، اور شرم و حیاء کا انداز، جو کہ اسلام ازم کے اندر اندر تبدیلیاں اور اسے نظریاتی طور پر کم اصولی بنانے کے لیے کوششوں کو ظاہر کر رہا ہے۔ |
اردن میں زم زم تحریک نے اخوانالمسلمون سے ، اس کے "اسلام کے مکالمے پر اجارہ داری" کے خلاف بحث کرتے ہوئے قطع تعلقی اختیار کر لی اور مذہبی فرقہ واریت ، سیاسی اور نسلی کثرتیت پر زور دیتے ہوئے ان کا یہ کہنا کہ اسلام ایسا ثقافتی فریم ورک ہے جس نے قوم کو گھیرئے میں لیا ہوا ہے۔"
مصّر میں بہت سے نوجوان سرگرم کارکن مورسی کے اقتدار پر قبضے کی تردید کرتے ہیں۔
ترجمان حمزہ زوبا اخوان المسلمون پر " غلطیوں کا ارتکاب کرنے " اور " اکیلے ہی حکمرانی کے پھندئےمیں " اوندھے پڑنے کا الزام عائد کرتے ہیں۔ گیزا کے ایک رہنماء ، علی خفاگی ، کہتے ہیں کہ " وقت ائے گا کہ ہم اپنے لیڈروں کا احتساب کرنے کے لیے انھیں پکڑیں گے اور تبدیلی کا مطالبہ کریں گے۔ اور تبدیلی ضرور آئے گی ۔ ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو کہ کھلے ذہن کے ہو ، اور ہر کسی کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہو۔" ایک مبصر طارق عثمان ، یہ دیکھتا ہے کہ اخوان المسلمون اپنے انتخابی زور پر داخل اندازی کرنے اور پھیلاؤ کی وجہ سے کامیاب ہوئے " جو کہ تقریبا سمجھ سے باہر ہے ۔"
تیونس میں، جیسے کہ حکمران پارٹی اینہدا بحرانوں کا سامنا کر رہی ہے، نائب صدر عبدالفتاح مویریو غیر اسلام پسندوں کے ساتھ سمجھوتا کرنے کے لیے ایک غیر مخصوص قسم کی کشیدگی کا سامنا کیا جبکہ پارٹی بذات خود اس کے اپنے انتہائی شدید حریف نیداٹیونس کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔
میں کئی دہائیوں سے یہ بحث کر رہا ہوں کہ ، فاشزم ، اور کمیونزم کی طرح اسلام ازم بھی، ایک آمرانہ فطرت رکھتا ہے، یہ تینوں ایک جیسی ریاست کی شان و شوکت ، اور عالمی بالادستی کے لیے ایک مہم ، جیسی بنیاد پرست مثالی ذہنیت کا اشتراک کرتے ہیں۔ میں تکبر سے ایک معتدل اسلامسٹ کا موازنہ ایک معتدل نازی سے کرتا ہوں ، صرف اسی بات پر ایرڈوگان اور اسامہ بن لادن مختلف قسم کی حکمت عملی کو استعمال کرتے ہیں، یہ دونوں ایک ہی قرون وسطی کے قانون کوڈ کو لاگو کرنے کے خواہش مند ہیں۔
کیمیونزم ارتقاء کے لیے دو ممکنہ راستوں کی تجویز پیش کرتا ہے۔ 1968 ء کی پیرک موسم بہار میں الیگزینڈریا ڈبکیک نے " انسانی چہرئے کے ساتھ سوشلزم " کو تعمیر کرنے کی کوشش کی، جس کا مطلب ہے کہ کثیر پارٹیوں پر مشتمل سیاست کے لیے ، صارفین کے لیے چیزوں کی وافر مقدار، اور اظہارئے رائے اور تحریک کی آزادی کے لیے، ایک کیمونسٹ حکم ۔ چائنا کی کیمونسٹ پارٹی اب ایک بنیاد پرست مارکسی سرمایہ دارانہ بوم کی نگرانی کر رہی ہے۔
الیگزینڈریا ڈبکیک نے یوگوسلوایہ میں " انسانی چہرئے کے ساتھ سوشلزم " کو تعمیر کرنے کی کوشش کی لیکن سویت یونین کے دستوں اس کی راہ میں حائل ہو گے۔ |
اسلام ازم کی شدید اینٹی – ماڈرن اور آمرانہ نوعیت مجھے بہت زیادہ شکو شبہات میں ڈال دیتی ہے کہ اس نظریے سے کچھ مہذب اور قابل ذکر باتیں اخذ کی جا سکتیں ہیں ؛ اس بات کا بھی امکان ہے کہ، حالیہ طور پر کی جانے والی مثبت پیش رفت محض عملی اور عارضی ہیں۔ لیکن میں مزید اسلام ازم کے ممکن طور پر ارتقاء کو پر یقین طریقے سے مسترد نہیں کر سکتا اور یہ کہ کسی حد تک بہتری آ رہی ہے۔
مسٹر ڈینیل پاپئز میڈل ایسٹ کے صدر ہیں اور تمام حقوق محفوظ ہیں۔